English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی اداکار شوٹنگ کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے اسٹیج پر گر کر ہلاک

القمر

ملیالم فلم انڈسٹری میں ڈبنگ اداکار اور ٹی وی سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پربیش شوٹنگ کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے اسٹیج پر ہی گر گئے، انہیں اسپتال لے جایا گیا  لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 44 سالہ پربیش یوٹیوب چینل کے لیے ایک ڈرامہ بنارہے تھے جس میں ماحولیاتی آلودگی اور کچرے کو موضوع بنایا گیا تھا۔ ڈرامے کے اختتام پر گروپ فوٹو کے لیے تمام اسٹاف اسٹیج پر آیا تو اسی دوران پربیش گر گئے۔

ساتھی اداکاروں نے ڈبنگ اسٹار کو اسپتال منقل کیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اداکار کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ساتھی اداکاروں نے بتایا کہ پربیش ڈرامے کی تکمیل پر بہت خوش تھے اور اسٹیج پر گرنے سے قبل انہوں نے اسٹاف سے گلا بری طرح سوکھنے کی شکایت کرتے ہوئے ایک گلاس پانی طلب کیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے