English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقرا عزیز نے نعمان اعجاز کو چلتا پھرتا اسکول قرار دیدیا

القمر

کراچی: اقرا عزیز نے  نعمان اعجاز کو بہترین اداکار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چلتا پھرتا اسکول ہیں۔

اداکارہ اقرا عزیز اور نعمان اعجاز  پہلی بار کسی پراجیکٹ میں ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔ اقرا عزیز نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر نعمان اعجاز کے ساتھ پہلی بار کام کرنے کا موقعہ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے نعمان اعجاز جیسے بہترین اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین سے محبت کا اعتراف کرنے پرنعمان اعجازتنقید کی زد میں

اقرا عزیز نے نعمان اعجاز کو چلتا پھرتا اسکول قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا آپ ہماری انڈسٹری کے لیجنڈ ہیں جو پچھلے 32 برسوں سے ہم سب کو اپنے کام کے ذریعے تفریح فراہم کررہے ہیں اور اس کے باوجود آپ میں بہت عاجزی اور انکساری ہے، میں اس سے پہلے کبھی اتنی خوش نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ اقرا عزیز اور نعمان اعجاز ڈراما سیریل ’’رقیب سے‘‘ میں ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔ ڈرامے کا اسکرپٹ، ڈائیلاگز اور منظرنامہ معروف رائٹر بی گل نے لکھا ہے جب کہ اس کی ہدایات کاشف نثار نے دی ہے۔ ڈرامے میں ثانیہ سعید بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے