English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ جسٹس گنزبرگ کے انتقال سے سپریم کورٹ کی خالی نشست پر خاتون جج کی نامزدگی کریں گے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جج جسٹس روتھ بیڈر گنزبرگ کے انتقال کے بعد وہ اُن کی جگہ کسی خاتون جج کو ہی اس عہدے کے لیے نامزد کریں گے۔

ہفتے کو شمالی کیرولائنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے سپریم کورٹ کی خالی ہونے والی نشست کے لیے نامزدگی کر دیں گے۔

صدر نے کہا کہ "میرا خیال ہے کہ اس نشست کو پر کرنے کے لیے کسی خاتون کا انتخاب ہونا چاہیے کیوں کہ میں مردوں کے مقابلے خواتین کو کہیں زیادہ پسند کرتا ہوں۔”

صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے دوران اُن کے حامیوں نے ”اس نشست کو پر کریں” کے نعرے لگائے۔

صدر ٹرمپ ان دنوں اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف ریاستوں کے دورے کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ ان دنوں اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف ریاستوں کے دورے کر رہے ہیں۔

اس سے قبل صدر دو خواتین ججز کی تعریف کر چکے ہیں جن میں سے کسی ایک کو صدر اس مستقل نشست کے لیے نامزد کر سکتے ہیں۔ مذکورہ خواتین ججز کو اُنہوں نے وفاقی ایپلٹ عدالتوں میں ترقی دی تھی۔

ان میں سے ایک شکاگو کی ساتویں سرکٹ کورٹ آف اپیل کی جج ایمی کونی بیرٹ اوردوسری اٹلاٹنا کی گیارہویں کورٹ آف سرکٹ کی جج باربرا لاگوا ہو سکتی ہیں۔

سپریم کورٹ میں اس وقت قدامت پسند نظریات کے حامل ججوں کو چار کے مقابلے میں پانچ کی برتری حاصل ہے۔ امریکہ میں سپریم کورٹ کے جج کی تعیناتی تاحیات ہوتی ہے۔

جسٹس روتھ بیڈر گنزبرگ 87 سال کی عمر میں جمعے کے روز انتقال کر گئی تھیں۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

جسٹس روتھ بیڈر گنزبرگ 87 سال کی عمر میں جمعے کے روز انتقال کر گئی تھیں۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

گنزبرگ 27 سال تک امریکی سپریم کورٹ کی جج رہنے کے بعد جمعے کو کینسر کے باعث انتقال کر گئیں تھیں۔ اُنہیں لبرل نظریات کی حامل جج سمجھا جاتا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ قدامت پسند نظریات کی حامل جج تعینات کرانے میں کامیاب ہو گئے تو امریکی سپریم کورٹ میں ان نظریات کے حامل ججز کی تعداد چھ ہو جائے گی۔

لیکن صدر ٹرمپ کو امریکی سینیٹ سے اس کی منظوری لینا ہو گی جہاں ری پبلکن اراکین کو ڈیمو کریٹک پارٹی کے 47 اراکین کے مقابلے میں 53 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے