English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موسیقار بلال مقصود کا وزیراعظم سے میوزک انڈسٹری کی بھی بحالی کا مطالبہ

القمر

 کراچی: مشہور گلوکار و موسیقار بلال مقصود کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سینما انڈسٹری کی بحالی کے ساتھ ساتھ میوزک انڈسٹری کی بھی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔

مشہور و معروف پاپ بینڈ اسٹرنگز کے گلوکار و موسیقار بلال مقصود کا کہنا ہے کہ میں نے اخبار میں دیکھا وزیراعظم عمران خان نے ایک اجلاس کے دوران ملک میں سینما کی بحالی کے لیے ہدایات دی ہیں، یہ ایک اچھی بات ہے تاہم یہ بھی بتایا جائے کے ایک موسیقار کے لیے اس ملک میں کیا ہے اور ہماری اہمیت کیا ہے، ایک عام تاثر یہ ہے کہ ہم بہت برا کام کررہے ہیں۔

بلال مقصود نے کہا کہ اگر حکومت کا ہمارے بارے میں تاثر بھی یہی ہے تو بتادیں تاہم مجھے نہیں لگتا کہ عمران خان کی ایسی سوچ ہے کیوں کہ ان کے دنیا میں بڑے بڑے موسیقاروں کے ساتھ رابطے ہیں، لہذا ہمیں ایسے پلیٹ فارم مہیا کیے جائیں جہاں سے عوام کی موسیقاروں کے بارے میں ذہنیت تبدیل ہو اور موسیقاروں کو ڈر ڈر کر کہیں بھی قدم نہ رکھنا پڑے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی ایوان صدر میں گانا ہمارے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں، بلال مقصود

موسیقار بلال مقصود نے کہا کہ ہمیں ہر جگہ دشمنی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، چاہے سوشل میڈیا ہو یا کوئی کنسرٹ ہو لہذا اگر اسی ذہنیت کے ساتھ ہم چلتے رہے تو موسیقی پاکستان سے ختم ہوجائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیر اعظم ملک کی فلمی صنعت کو بحال کرنے کے مشن پر

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے ایک اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ ملک میں فلم انڈسٹری کے فوری بحالی کے لئے کوششیں کریں۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے اعلی معیار کا مقامی مواد تیار کرکے پاکستان کی فلمی صنعت کو بہتر بنانے پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے