English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت نے سکھوں کوبابا گرونانک کی برسی میں شرکت سے روک دیا

بھارت کی جانب سے سکھ زائرین کو کرتار پور میں بابا گرونانک کی برسی میں شرکت کی اجازت نہ مل سکی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرتار پور میں بابا گرونانک کی تقریبات گزشتہ تین دن سے جاری ہیں جس کا کل آخری روز ہے، سرحد کے اُس پار بھارت نے پاکستانی حکومت کی جانب سے کی گئی زبانی درخواست پر بھی سکھ زائرین کو کرتار پور میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔

تفصیلات کے مطابق بابا گرونانک کی برسی سے متعلق جاری تقریبات کے موقع پر مینیجنگ کمیٹی نے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے ساتھ ان کو ہیرو قرار دیا ہے۔

دوسری جانب دو دن پہلے چودہ امریکی سینیٹرز کی جانب سے بھارت کو سی پی سی جو امریکی حکومت کی اصطلاح ہے اور یہ ان ممالک کے لیے استعمال ہوتی ہے جو مذہبی آزادی کے حوالے سے بدترین مجرم سمجھے جاتے ہیں، اس حوالے سے دس ریپبلیکن سینیٹرز اور چار ڈیموکریٹک سینیٹرز نے باہمی طور پر دستخط شدہ خط اس ماہ سیکرٹری پمپیو کو بھیجا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے