English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسٹیج اداکارہ کا تھیٹر مالک اور ساتھیوں پر زیادتی کی کوشش اور تشدد کا الزام

القمر

ساہیوال: اداکارہ حرا نور نے الزام عائد کیا ہے کہ  میرین تھیٹر کے مالک اور اس ساتھیوں نے تشدد کا نشانہ بناکر ان کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی ہے۔

اسٹیج اداکارہ حرا نور نے ساہیوال میں میرین تھیٹر کے مالک اور اس کے ساتھیوں پر تشدد اور زیادتی کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ تھیٹر کا مالک اور ساتھی مجھے کمرے میں لے گئےاور زیادتی کی کوشش کرنے لگے، جب میں نے انکار کیا تو مجھے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اداکارہ کے چہرے پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق اداکارہ سے زیادتی کی کوشش اور تشدد پر ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور نے نوٹس لے لیا ہے۔ ڈی پی او کے حکم پر تھیٹر مالک اور ساتھیوں کے خلاف تھانہ غلہ منڈی میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ایس ایچ او کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے