English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوٹیلٹی اسٹورز پر آئل کی قیمتوں میں 17 روپے فی لیٹر تک اضافہ

القمر

یوٹیلٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل سمیت مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق درجہ اول اور درجہ دوم کا کوکنگ آئل 5 روپے سے 17 روپے تک مہنگا کر دیا گیا ہے۔ درجہ اول کے کوکنگ آئل کی قیمت  215 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 232 روپے جب کہ درجہ دوم کوکنگ آئل کی قیمت 218 روپے سے بڑھ کر 223 روپے فی لیٹر تک جاپہنچی۔

اسی طرح درجہ دوم کا 5 کلو گھی کا ٹن ایک  ہزار95 روپے سے بڑھ کر ایک ہزار 115 روپے کردیا گیا۔ کپڑے دھونے کا پاؤڈر 5 روپے اور مختلف برانڈز کے شیمپو 10  سے 51 روپے تک مہنگے کردیئے گئے۔ ٹماٹو کیچپ  8 روپے اور فروٹ جیم کی قیمتیں بھی 13 روپے تک بڑھ گئیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر پہلے تو ضروری اشیائے خوردونوش اور اشیائے ضروریہ دستیاب ہی نہیں ہوتیں اور اب رہی سہی کسر قیمتوں میں اضافہ کرکے پوری کردی گئی جس سے یوٹیلٹی اسٹورز کی افادیت ختم ہوتی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے