English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس میں مبتلا بھارتی گلوکار ایس پی بالا 74 سال کی عمر میں چل بسے

القمر

چینائی: شہرہ آفاق بھارتی گلوکار 40 دن سے کورونا کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں آج انہوں نے دم توڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایس پی بالا 74 سال کی عمر میں کورونا سے جنگ ہار گئے۔ وہ گزشتہ ماہ سے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپتال میں داخل تھے اور پھیپھڑوں میں خرابی کے باعث انہیں 14 اگست کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

یہ خبر پڑھیں :  کورونا ؛ عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار ایس پی بالا وینٹی لیٹر پر منتقل

رواں ماہ کے پہلے ہفتے کے آغاز میں گلوکار کے بیٹے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں کو آگاہ کیا کہ والد صاحب کی طبیعت کافی بہتر ہے اور کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم پھیپھڑے کمزور ہونے کی وجہ سے وہ تاحال وینیٹی لیٹر پر ہیں اور ویڈیو کال پر بات کرنے کے علاوہ ٹینس کے میچز بھی دیکھ رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : کورونا کے شکار بھارتی گلوکار ایس پی بالا صحت یابی کی جانب گامزن

ایس پی بالا نے اپنے 55 سالہ کیریئر میں 40 ہزار سے زائد نغمے گائے جس پر انہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز بھی ملا، اُن کے رومانوی گیتوں نے کافی مقبولیت حاصل کی اور زبان زد عام تھے۔ ’ساگر سے گھیرا ہے پیار‘، دل دیوانہ بن سجناں کے، ہم بنے تم بنے ایک دوجے کے لیے اور ’آکے تیری بانہوں میں‘ نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے