English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی

القمر

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی غیرمعمولی کمی ہوگئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24  قیراط سونے کی قیمت میں 35 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی بازار میں فی اونس قیمت  1857  ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ مقامی صرافی مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1500 روپے اور1286 روپے کی کمی ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر،  ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط  فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد  1 لاکھ 12  ہزار 500 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام 24 قیراط سونے کی قیمت گھٹ کر 96 ہزار 451 روپے ہوگئی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے