English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈسٹری میں خواتین ہی نہیں مرد اداکاروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، اسامہ طاہر

القمر

ابھرتے ہوئے اداکار اسامہ طاہر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد اداکاروں کو بھی کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جن میں خوبصورت نظر آنا بھی شامل ہے۔

ڈرامہ انڈسٹری میں محض تین سال میں اپنی ایک الگ پہچان بنانے اور ’ایمرجنگ ایکٹر ایوارڈ ‘ اپنے نام کرنے والے اسامہ طاہر نے ایک انٹریو میں انکشاف کیا کہ انڈسٹری میں اب مرد اداکاروں کے لیے بھی ’’خوبصورت‘‘ ہونا ضروری ہوگیا ہے اور صلاحیت ثانوی چیز ہوگئی ہے۔

ڈرامہ ’’ ڈر جاتی ہے صلہ‘‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے اسامہ طاہر نے مزید کہا کہ اداکار ہونے کے لیے ضروری ہوگیا ہے کہ آپ کی رنگت سفید ہو، بے داغ جلد ہو، داڑھی اور ہیئر اسٹائل اچھا ہو۔ مجھے بھی کئی بار صرف گوری رنگت کی وجہ سے ڈرامے میں کام ملا۔

ڈرامہ ’’ہانیہ‘‘ میں عمدہ اداکاری دکھانے والے اسامہ طاہر کا مزید کہنا تھا کہ ان سب کی وجہ سے اداکاری کا ہنر پیچھے رہ گیا ہے، نوآموز اداکار بھی اپنی وجاہت، ظاہری بود وباش پر توجہ دے رہے ہیں تاہم میں شوبز میں آنے والے لڑکوں کو مشورہ دوں گا کہ ظاہری روپ کے بجائے اپنی صلاحیت پر انحصار کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے