ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعید غنی نے اسکولز دوبارہ بند کرنے کی خبر کو افواہ قرار دے دیا

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث صوبے میں تعلیمی ادارے بند کرنے کی خبروں کو افواہیں قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواب شاہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ کورونا کے باعث اسکولوں کو دوبارہ بند کرنے کی خبریں غلط ہیں۔ کیسز کے بڑھنے پر لاک ڈاؤن کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت مسلسل اسکولوں کی نگرانی کررہی ہے۔ صورتِ حال خراب ہونے پر فیصلہ کریں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی خوائش ہے کہ آئین کے مطابق نئی مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں کے بعد بلدیاتی انتخابات ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں