English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا سے توہین آمیز مواد ہٹانے کا عمل جاری رکھنے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے متعلقہ اتھارٹیز کو سوشل میڈیا سے توہین آمیز مواد ہٹانے کا عمل جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں صحابہ کرام ؓ کی شان میں گستاخی کے ملزم شوکت علی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اتھارٹیز کو سوشل میڈیا سے توہین آمیز مواد ہٹانے کا عمل جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اتھارٹیز گستاخانہ مواد کے خلاف قوانین پر سختی سے عملدرآمد کریں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی محمد امین نے گستاخانہ مواد ہٹانے کی حکومتی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹادیا گیا ۔ ملزم کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ مدعی مقدمہ نے تسلیم کیا کہ ملزم نے بلواسطہ توہین کی، کیس میں مدعی مقدمہ کو بھی بری الزمہ قرار نہیں دیا جا سکتا، ڈیڑھ سال سے ملزم جیل میں ہے، ضمانت منظور کی جائے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ اس کیس میں چالان جمع ہوچکا اور پانچ گواہان ہیں۔

جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ ایف آئی اے نے ملزم کی تحریر کو توہین آمیز قرار دیا ہے، بہتر ہے کہ درخواست واپس لے کر ٹرائل کا سامنا کریں۔ ملزم شوکت علی نے درخواست ضمانت واپس لے لی جس پر سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو جلد فیصلہ کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے