English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

علی ظفر کیس؛ میشاشفیع اور ان کے دوستوں کیخلاف مقدمہ درج کرنیوالا آفیسر معطل

القمر

لاہور: گلوکارہ میشا شفیع اور ان کے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے آفیسر آصف اقبال کو معطل کردیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم سیل آصف اقبال نے میشا شفیع اور ان کے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکومتی شخصیت کے دباؤ پر آصف اقبال کو معطل کیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آصف اقبال نے میشا اور ان کے دوستوں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا ٹویٹ کیا تھا۔ آصف اقبال نے دو سال تک علی ظفر اور میشا شفیع کیس کی تفتیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کی درخواست پرمیشاشفیع سمیت 9 افراد کےخلاف مقدمہ درج

واضح رہے کہ علی ظفر نے سوشل میڈیا پر انہیں بدنام کرنے کے سلسلے میں گلوکارہ میشا شفیع اور ان کے دوستوں کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے