ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینئرڈ کالج لاہور پانچ اکتوبر سے کھولنے کا فیصلہ منسوخ

لاہور: کینئرڈ کالج نے پانچ اکتوبر سے بی ایس آنرز کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے بی ایس آنرز کی کلاسز دسمبر تک آن لائن منعقد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 

کینئرڈ کالج نے کلاسز شروع کرنے سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، مراسلے کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کی کلاسز کا آغاز بارہ اکتوبر سے ہوگا یہ کلاسز رول نمبرز کی بنیاد پر متبادل ہفتوں میں منعقد کی جائیں گی۔

انٹرمیڈیٹ کی طالبات کے لیے ہاسٹلز گیارہ اکتوبر سے کھول دیے جائیں گے۔ کینئرڈ کالج فیز تھری میں فرسٹ ایئر میں داخل ہونے والی طالبات کے لیے کلاسز کا اجراء ستائیس اکتوبر سے کرے گا جبکہ فرسٹ ایئر کی طالبات کے لیے ہاسٹلز چھبیس اکتوبر سے کھولے جائیں گے۔

کینئرڈ کالج نے بی ایس آنرز کی طالبات کو ہدایات کی ہیں کہ وہ آن لائن کلاسز میں شرکت کریں یہ کلاسز گیارہ دسمبر تک منعقد ہوں گی جس کے بعد طالبات کا امتحان لیا جائے گا۔

کینئرڈ کالج کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی ہدایات کے مطابق کالج میں کلاسز کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بی ایس آنرز کی کلاسز پانچ اکتوبر سے آن کیمپس شروع کرنے کا فیصلہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں