کراچی: زیادتی کے بعد قتل ہونے والی چارسدہ کی ڈھائی سالہ زینب کے لیے شوبز فنکاروں نے آواز اٹھاتے ہوئے حکومت سے ایک بار پھر زیادتی کے مجرموں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
گزشتہ روزچارسدہ میں اغوا کی گئی ڈھائی سالہ بچی کی مسخ شدہ لاش ملی تھی ۔ بچی کی شناخت زینب کے نام سے ہوئی تھی۔ معصوم زینب کو درندہ نما شخص نے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھرنہایت بے رحمی سے اس کا پیٹ اورسینہ تیزدھارآلے سے کاٹ کر اسے قتل کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور ننھی زینب زیادتی کے بعد قتل
بچی کی مسخ شدہ لاش برآمد ہونے کے بعد ٹوئٹرپرجسٹس فار زینب کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا تھا جہاں لوگ معصوم بچیوں کو اپنا ہوس کا نشانہ بنانے والے مجرمان کوکڑی سزا دینے کا مطالبہ کررہے تھے۔ شوبزسے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی معصوم زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا۔
اداکار عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر ایک اور زینب اور جسٹس فار زینب کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا کاش ننھی زینب کا خون چیخ چیخ کر ان درندوں کو ہمیشہ کے لیے تکلیف دے۔
Wish the little girl’s blood curdling screams haunt those monsters forever #justiceforzainab #anotherzainab
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) October 9, 2020
اداکاراحمد علی بٹ نے بھی ننھی زینب کے لیے آوازاٹھاتے ہوئے کہا اللہ زینب کے مجرموں کوغرق کرے ان کا نام و نشان نہ رہے۔ بس بہت ہوگیا زمین پر انسانیت سب سے بدتر چیزبن گئی ہے۔ میرا دل ٹوٹ گیا ہے اللہ ہمیں معاف کرے۔ احمد علی بٹ نے اپنی پوسٹ میں زیادتی کے مجرمان کو قتل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

اداکارہ زارا نور عباس نے بھی زینب کے ساتھ ہوئے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور شدید مایوسی کے عالم میں کہا کہ انصاف کبھی فراہم نہیں کیا جائے گا ہم اندھیرے میں ہیں اور یہیں رہیں گے۔
Lost all hope in mankind. No justice will ever be served. We are in the dark. Will remain here. Maybe go backwards. But there is no light anymore. May the world end here!! #JusticeForZainab
— Zara Noor Abbas Siddiqui (@ZaraNoorAbbas) October 8, 2020
