English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنت مرزا ایک کروڑ فالوورز کے ساتھ پہلی پاکستانی ٹک ٹاکر بن گئیں

 اسلام آباد: ٹک ٹاک اور انسٹا گرام پر منفرد ویڈیوز کی وجہ سے پہچانے جانے والی جنت مرزا ایک کروڑ فالوورز کے ساتھ پہلی پاکستانی ٹک ٹاکر بن گئیں۔

ٹک ٹاک پر سلو موشن ویڈیوز کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی جنت مرزا سوشل میڈیا پر مقبول ترین شخصیت سمجھی جاتی ہیں لیکن  اپنی آنکھوں اور چہرے کے تاثرات کی وجہ سے شہرت رکھنے والی جنت مرزا نے ٹک ٹاک پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

جنت مرزا پہلی پاکستانی ٹک ٹاکر ہیں جن کے ٹاک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز ہو گئے ہیں اس سے قبل اب تک یہ اعزاز پاکستان میں کوئی بھی حاصل نہیں کرسکا۔ جنت مرزا کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حال ہی میں انہوں نے پہلی بار میوزک ویڈیو میں بھی انٹری کی جسے اب تک ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

جنت مرزا نے اپنی اس کامیابی پر انسٹا اسٹوری پر خوشی کا اظہار کرتے لکھا کہ ایک کروڑ فالوورز! کیا میں خواب تو نہیں دیکھ رہی، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ شوق شوق میں اس مقام پر پہنچ جاؤں گی کیوں کہ جب آپ کسی سے حسد نہیں کرتے تو کسی نہ کسی صورت میں آپ کو اُس کا صلہ مل جاتا ہے۔

پاکستان کی خوبرو ٹک ٹاکر نے فالوورز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج میں جس مقام پر بھی ہوں وہ آپ سب کی محبتوں کی وجہ سے ہوں، آپ لوگوں کے بنا میں کچھ بھی نہیں ہوں۔ ایک بار پھر آپ لوگوں کا شکریہ جنہوں نے میری پزیرائی کی  لیکن مجھے اب بھی اپنی اس بات کا یقین نہیں ہو رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے