ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

 ممبئی: بھارتی مراٹھی فلم انڈسٹری کے اداکار اویناش کھرشکر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔ 

فلم، ٹیلی ویژن سیریل اور پلے میں کامک کردار کی وجہ سے پہچانے جانے والے اویناش کھرشکر کو صبح کے وقت دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر انہیں فوری طبی امداد کے لئے بھارتی ریاست مہاراسٹرا کے شہر تھانے کے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جاںبر نہ ہو سکے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اداکار کی عمر 68 برس تھی اور وہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔

اداکار اویناش کھرشکر 1978 سے مراٹھی فلم انڈسٹری سے وابستہ تھے جوکہ اپنے کامک کردار کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے تھے۔

اویناش کھرشکر نے پلے، تھیٹر اور ٹیلی ویژن سیریل سمیت ’آئی تھور  تجھے امپکار‘‘، لپوا چھپوی جیسی کئی سپر ہٹ مراٹھی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہردکھا چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں