کراچی: اپنی گلابی انگریزی اورمتعدد اسکینڈلز کے باعث مشہور ہونے والی اداکارہ میرا دوسال قبل دئیے گئے انٹرویو کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر ہیں۔
اداکارہ میرا کا دو سال قبل ثمینہ پیرزادہ کے آن لائن شو میں دیا گیا انٹرویو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ انٹرویو کے دوران میرا اپنے ددھیال سے متعلق کہہ رہی ہیں کہ میرے ددھیال کا تعلق سیالکوٹ سے ہے لیکن میرے دادا آرمی کے پرسنل حکیم تھے جس پر ثمینہ پیرزادہ نے کافی حیران کن انداز میں اووووو کہا۔ میرا نے آگے کہا کہ قائد اعظم کے زمانے میں جب جنگ ہوئی تھی تو میرے دادا زخمی سپاہیوں کی مرہم پٹی کیا کرتے تھے۔
میرے دادا آرمی کے حکیم تھے pic.twitter.com/9gT0vXy66P
— چوہدری (@ozmanuzna) October 6, 2020
اداکارہ میرا کے انٹرویو کا یہ چھوٹا سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور لوگوں نے ان پر طنز کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے کرنا شروع کردئیے۔ ایک صارف نے کہا کہ اگر میرا اتنی معتبر خاتون ہیں تو انہیں بھی وزارت میں کوئی عہدہ تو ملنا چاہیئے۔ جب کہ کچھ لوگوں نے انہیں کیوٹ قرار دیا۔
she is very cute 😍
— Marium Sheraz Qureshi (@mariumsamer) October 7, 2020
ایک خاتون نے کہا فوجی بھی حکیم رکھتے ہیں ہم کو لگا تھا ہم ہی غریب ہیں ویسے اس میرا کا علاج تو وہم کی طرح حکیم لقمان کے پاس بھی نہ ہوگا۔

ایک صارف نے کہا ہنسنا اپنی جگہ لیکن مجھے ان کی حالت پر افسوس ہے میرا صاحبہ کو تھراپی کی ضرورت ہے ورنہ کوئی ہوش مند تو یوں روز اپنا مذاق نہیں بنوائے گا۔

کچھ لوگوں نے ثمینہ پیرزادہ کے اوووو پر توجہ دلاتے ہوئے کہا میرا کی بات پر ثمینہ پیرزادہ کے تاثرات دیکھیں۔

