English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نجوم کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

القمر

برج حمل

سیارہ مریخ،21 مارچ تا20اپریل

یہ ہفتہ آپ کے کیریر کے لیے اہم ہوسکتا ہے، خصوصاً 13 اور14 اکتوبر کی تاریخیں، جاب یا بزنس میں بہتری ہوسکتی ہے، 16 تاریخ آپ کی تخلیقی صلاحیت کے اعلان کے لیے اہم ہوسکتا ہے لیکن کچھ مخالفیں اور کچھ آپ کی جذباتی غلطی معاملہ خراب کرسکتی ہے، صحت کا خیال رکھیں۔

برج ثور

سیارہ زہرہ،21اپریل تا 20 مئی

13 اور17 یہ دوتاریخیں بہت اہم ہیں، محبت کی کہانی چھڑسکتی ہے۔

شمس برج میزان سے گزر رہا ہے، دل کو خوامخواہ بے قراری سی بے قراری رہ سکتی ہے، بیرون ملک سفر یا رابطے ہونے کا امکان ہے۔

برج جوزا

سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون

راہو آپ کے طالع سے گزر رہا ہے، آگے بڑھنے اور بزنس کی بہتری اور پھیلاؤ کے لیے جذباتی سوچیں ابھریں گی، لیکن چوںکہ آپ کا سیارہ خفیہ اور پیچیدہ جگہ سے گزر رہا ہے لہٰذا درست سمت میں فیصلہ مشکل ہوسکتا ہے، صحت اور کام میں بگاڑ کا اندیشہ ہے۔

برج سرطان

سیارہ قمر،22جون تا 23 جولائی

16 تاریخ ایک اہم ترین دن ہوسکتا ہے، جس میں کئی چیزوں متحرک ہیں، بزنس، ازدواجی رشتہ، کیریر اور کچھ قریبی لوگ۔ کچھ اہم فیصلے کرنے پڑسکتے ہیں، اندیشہ ہے کہ 17 تاریخ کو آپ کے جذباتی ہونے کی وجہ بن سکتی ہے، محتاط رہیں۔

برج اسد

سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست

17 تاریخ سفر یا کوئی اہم کال موصول ہوسکتی ہے، اس سلسلے کا تعلق آپ کے ماضی یا بیرون ملک سے ہوسکتا ہے۔ 18 تاریخ بڑے بہن بھائیوں کے ساتھ کوئی معاملہ جذباتی رخ اختیار کرسکتا ہے۔

برج سنبلہ

سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر

کوئی پرانا معاملہ تلخی سے حل ہونے کا امکان ہے، مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔

لیکن ممکن ہے جس قدر آپ کا گمان یا حق ہے نہ ہو، لیکن کافی امید ہے کہ اس ہفتے کوئی پرانا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

 برج میزان

سیارہ زہرہ،24 ستمبر تا 23اکتوبر

آپ کے اعصاب پر تنہائی اور شکستگی کے آثار نظر آرہے ہیں، آپ کی جاب میں کچھ مسائل اہم ہورہے ہیں، دراصل آپ کی توجہ بیرون ملک مرتکز دکھائی دیتی ہے، بہرحال ایک اہم ترین ہفتہ، جاب ختم ہوسکتی ہے اور ایک نیا سلسلہ چل سکتا ہے۔

برج عقرب

سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر

کچھ اہم تبدیلیاں ہورہی ہیں، لگتا ہے آپ پرانی جاب یا بزنس سے اکتاگئے ہیں۔ کوئی نیا راستہ کُھل رہا ہے، اپنی صحت کا خیال رکھیں، آپ کے بیرون ملک سے معاملات آپ کی منشا کے مطابق ہونے کی امید ہے۔

برج قوس

سیارہ مشتری،23 نومبرتا 22 دسمبر

یہ ہفتہ لاٹری، اولاد اور محبت کے لیے سرسبزوشاداب لگتا ہے، اگر آپ کے پیدائشی چارٹ میں سیارے اچھے ہیں تو اس بات کی واضح امید ہے کہ آپ کو یہ ہفتہ مذکورہ حوالوں میں ضرور خوشیاں دے گا۔

برج جدی

سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری

آپ کے آگے بڑھنے کی ساری کوششیں بہت عمدہ ہیں لیکن آپ کی قسمت کا سیارہ کچھ کم زور حالت میں ہونے کی وجہ سے ممکن ہے آپ کو مطلوبہ سیٹ نہ مل سکے۔

17 اور 18 تاریخوں کو جذباتی ہونے سے بچیں ورنہ نقصان ہوسکتا ہے۔

برج دلو

سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری

مالی فائدہ ہوسکتا ہے، لیکن 13 تاریخ محتاط رہیں، دھوکا ہوسکتا ہے۔

17 تاریخ کو جاب یا بزنس کے لیے کوئی اہم معاہدہ ہوسکتا ہے۔ آپ خاصے جذباتی نظر آرہے ہیں، کوئی پرانا معاملہ سامنے آسکتا ہے۔

برج حوت

سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ

آپ بہت حساس ہیں اور یہ ہفتہ آپ کو مزید حساس کرنے والا ہے کوئی اہم فیصلہ نہ کریں۔ روزانہ کی مصروفیات میں کچھ خرابی ہوسکتی ہے، لیکن پریشان ہوکر کوئی قدم نہ اٹھائیں، صبر بہتر عمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے