ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میشا شفیع کی علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کی درخواست

لاہور: گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کے لیے درخواست دائر کردی۔

لاہور کی سیشن عدالت کے جج یاسرعلی نے میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی۔ میشا شفیع نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے مجھ سمیت دیگر گواہوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جس کے باعث میرے گواہ ذہنی طور پر خوف زدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کی درخواست پرمیشاشفیع سمیت 9 افراد کےخلاف مقدمہ درج

میشا شفیع نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا عدالت ایف آئی آر کا فیصلہ ہونے تک ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روک دے۔

سیشن کورٹ نے میشا شفیع کی درخواست پر علی ظفر سے جواب طلب کرتے ہوئے ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی 13 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر میشا شفیع کیس؛ مقدمہ درج کرنیوالا آفیسر معطل

واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر نے جنسی ہراسانی کے الزامات پر میشا شفیع کے خلاف ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں