English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہد آفریدی کے ٹک ٹاک سے متعلق بیان نے حریم شاہ کو مایوس کردیا

القمر

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا کہ امید نہیں تھی کہ شاہد آفریدی ٹک ٹاک بند کیے جانے کو صحیح  قرار دیں گے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ پر پابندی کو صحیح قرار دیے جانے کے بیان پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مایوسی کا اظہار کر دیا۔

ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والی حریم شاہ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی کی بہت بڑی فین ہوں، مجھے امید نہیں تھی کہ وہ ٹک ٹاک بند کیے جانے کو صحیح  قرار دیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ اسلامی قوانین کے نفاذ سے بے حیائی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، حریم شاہ

حریم شاہ نے مزید کہا کہ اگر شاہد آفریدی کہتے کہ ٹک ٹاک سے بے حیائی ختم کی جائے تو ٹھیک تھا، لیکن شاہد آفریدی کو ٹک ٹاک بند کیے جانے کو درست فیصلہ نہیں  کہنا چاہیے تھا، حریم شاہ نے کہا کہ کسی بھی چیز پر پابندی لگانا مسئلے کا حل نہیں ہوتا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ٹک ٹاک بند ہونے پر بہت خوشی ہوئی ، شاہد آفریدی

واضح رہے پاکستان میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ پر پابندی لگنے کے بعد شاہد آفریدی نے اسے درست قرار دیا تھا تاہم حریم شاہ سمیت چند دیگر اداکاروں نے اس کی مخالفت میں بیان دیے تھے اور حکومت سے اپیل کی تھی کہ اس ایپ پر مکمل پابندی عائد نہ کی جائے بلکہ اس سے متنازع مواد ہٹانے کے بعد پابندی ہٹادی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے