پاکستان کے نامور اداکار فواد خان اور صدف کے گھر تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
پاکستان کے پرکشش اداکار فواد خان متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں، یہی نہیں وہ سرحد پار بھی اپنی اداکاری کا جادو چلاچکے ہیں، جس کے باعث بالی ووڈ کے تمام فلمساز وہدایتکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کرچکے تھے لیکن بدقسمتی سے ہندوانتہاپسندوں کی دباؤ کے باعث بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
گزشتہ روز سے میڈیا پر خبریں زیرگردش ہیں کہ اداکار فواد خان اور ان کی اہلیہ صدف کے گھر تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور صدف نے بیٹی کو جنم دیا ہے، تاہم اس حوالے سے انہوں نے اب تک خود کسی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر باضابطہ اعلان نہیں کیا اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تصویر سامنے آئی البتہ ان کے مداحوں کی جانب سے چلائے جانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔
Sadaf @_fawadakhan_ congratulations. Most joyous occasion indeed. A newborn is a symbol of hope and Allah’s blessings. May the little one fill your life with abundant love and sunshine. Embrace the magic of parenthood once again!
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) October 15, 2020
پاکستان کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے بھی ٹوئٹر پر فواد خان اور صدف کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ننھی پری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے فواد خان نے اپنی دوست صدف سے 2005 میں شادی کی تھی جس سے ان کے دو بچے ہیں، بیٹے کا نام ایان اور بیٹی کا نام ایلائنا ہے اب ان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام اب تک نہیں رکھا گیا ہے۔
