ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریتھک روشن کورونا وارڈ میں ڈانس کرنے والے ڈاکٹر کیساتھ رقص کیلیے بے تاب

 ممبئی: بھارت میں ایک ڈاکٹر کی حفاظتی لباس پہنے کورونا وارڈ میں رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر بالی ووڈ اسٹار ریتھک روشن نے ڈاکٹر کے ساتھ ڈانس کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی ریاست آسام کے سلچار میڈیکل کالج کے ریکوری وارڈ میں ایک ڈاکٹر کی رقص کرنے کی ویڈیو نے کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔ کورونا لباس پہنے نوجوان ڈاکٹر نے اداکار ریتھک روشن کی طرح قدموں کا خوبصورت استعمال کرتے ہوئے کورونا مریضوں کے سامنے لاجواب رقص پیش کیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو ڈاکٹر کے رقص کی تعریفوں کا تانتا بندھ گیا یہاں تک کہ معروف اداکار ریتھک روشن نے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رقص کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹر اروپ سے ڈانس سیکھنا چاہتا ہوں اور ان کے ساتھ انہی جیسا ڈانس کرنا چاہتا ہوں۔ جس کے لیے جلد آسام جاؤں گا۔

دوسری جانب ڈاکٹر اروپ سیناپتی نے جوابی ٹویٹ میں ریتھک روشن کی تعریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ فلم ’ کہو نا پیار ہے‘ سے آپ میرے ہیرو اور انسپائریشن ہیں، میں آپ کو آسام میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں