English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ماہرہ خان کی دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کو سالگرہ کی مبارکباد

القمر

 کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ والدہ چھوٹی چھوٹی باتوں میں بھی خوشیاں ڈھونڈ لیتی ہیں۔ 

ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر اپنی والدہ کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ گزشتہ روز آدھی رات میں ہم نے والدہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا، کیک کاٹتے ہوئے جب ہم نے والدہ کیلئے سالگرہ کا گیت گایا تو سب سے اونچی آواز والدہ کی اپنی تھی۔

ماہرہ خان نے یہ بھی لکھا کہ والدہ چھوٹی چھوٹی باتوں میں بھی خوشیاں ڈھونڈ لیتی ہیں لیکن یہ بات بھی اہمیت کی حامل ہے کہ اماں نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے یہاں تک کہ ہمارے علم میں لائے بغیر بھی وہ ہمیں بہت سی باتیں سکھا دیتی تھیں جب کہ سب سے اہم بات جو میں نے اُن سے سیکھی وہ یہ ہے کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے لیکن پُراُمید رہنا ہے۔ ساتھ ہی وہ ہمیشہ یہ بھی کہتی ہیں کہ  ’’ نا اُمید نہیں ہوتے، ایمان ہے تو مایوسی کیسی ‘‘۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پرخوب چرچے، مداح حیران

ماہرہ کیپشن کے آخر میں یہ بھی لکھا کہ لکھا ” دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون کو سالگرہ مبارک ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے