English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی و مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ

القمر

 کراچی: عالمی و مقامی بازاروں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے سے 1918 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 429 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 16 ہزار 200 روپے  اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 99 ہزار 623 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کم رہی ہے تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1250 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 1071 روپے 67 پیسے پر مستحکم رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے