English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلم’پرواز ہے جنوں‘ پاکستان کے بعد  چین میں دھوم مچانے کیلئے تیار

القمر

کراچی: فلم ’پرواز ہے جنوں‘ اگلے ماہ چین میں ریلیز کی جائے گی یہ فلم گزشتہ 3 دہائیوں میں چین میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی کمرشل فلم ہوگی۔

فلم میں اداکار حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر اور احد رضامیر نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور اسے دو سال قبل عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان میں ریلیز کیاگیاتھا اور اب اسے چین میں نمائش کے لیے پیش کیاجارہا ہے۔ فلم اگلے ماہ 13 نومبر کو چین کے سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔

یہ فلم گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران پہلی پاکستانی فلم ہوگی جو چین میں تجارتی بنیادوں پر ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ فلم ’’پرواز ہے جنوں‘‘ پاکستانی شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے