ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمیر جسوال اور ثنا جاوید کا بے شمار محبتیں دینے پر مداحوں کا شکریہ

کراچی: نئے نویلے شادی شدہ جوڑے عمیر جسوال اور ثنا جاوید نے ان کی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے اور بے شمار محبتیں دینے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

عمیر جسوال نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ ثنا جاوید کے ساتھ سیلفی شیئر کی اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں نئی زندگی کی شروعات کرنے پر ڈھیروں مبارکباد دی تھی۔ عمیر جسوال نے لکھا آپ سب کی محبتوں اور دعاؤں کا بے حد شکریہ۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے آس پاس بے حد پیار کر نے والے لوگ موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہماری خواہش تھی کہ ہم سب کا فرداً فرداً  اتنی محبتیں دینے پر شکریہ ادا کریں۔ مہربانی کرکے ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمیر جسوال اور ثنا جاوید رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

 

واضح رہے کہ دو روز قبل گلوکار عمیر جسوال اور اداکارہ ثنا جاوید نکاح کی تقریب میں ایک ہوگئے تھے۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصایر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیاتھا۔ ان دونوں کی شادی کی خبر اور تصاویر سوشل میڈیا پر چند ہی منٹوں میں وائرل ہوگئی تھیں اور لوگوں نے دونوں کو نئی زندگی کی ڈھیروں مبارکبادیں دی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں