English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایل پی جی مزید 10روپے مہنگی 130روپے فی کلو ہوگئی

القمر

لاہور: بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 60 ڈالرفی ٹن ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جب کہ آئندہ چند دنوں میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

ایل پی جی کی قیمت10 روپے کے اضافے کے بعد ملک بھر میں 130روپے فی کلو پر پہنچ گئی جبکہ گھریلو سلنڈر 120 روپے اور کمرشل سلنڈر 455 روپے مہنگا ہوگیا ہے، سعودی ارامکو CP اکتوبر2020 میں 379 ڈالر فی میٹرک ٹن تھی جو کہ60 ڈالر فی میٹرک ٹن کے اضافے کے بعدنومبر 2020کیلئے 439ڈالر پر پہنچ گئی۔

ملک بھر میں قدرتی گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع، آئندہ دنوں میں قدرتی گیس صبح، دوپہر اور شام میں صرف 2/3گھنٹوں کیلئے میسر ہو گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے