English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی بینک کی ٹیکس اصلاحات کیلیے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری

القمر

 اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کیلیے 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس قرض سے چلنے والا پروگرام پبلک سیکٹر کے مالی امور میں بہتری لائے گا جب کہ پروگرام کے تحت پنجاب میں پبلک فنانس منیجمنٹ سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق اس پروگرام سے پاکستان کو محصولات اکٹھے کرنے میں آسانی ہو گی جب کہ پروگرام رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو رجسٹرڈ کرنے میں مددگار ہو گا۔

علاوہ ازیں عالمی بینک کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پروگرام سے کاروباری افراد کے لیے رجسٹرڈ ہونے کا عمل آسان ہو گا جب کہ ادائیگیوں، ریفنڈز کی وصولی اور ٹیکس حکام کے خلاف اپیل کا سسٹم بہتر ہوگا۔

ٹیکس اصلاحات کے اس منصوبے پر مجموعی طور پر 50 کروڑ 54 لاکھ ڈالر اخراجات آئیں گے جن میں سے بیس کروڑ 50 لاکھ ڈالر پنجاب حکومت خود مہیا کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے