English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اوگرا آئل ڈپارٹمنٹ، سال میں 5 فیصد پمپس کا معائنہ

القمر

 اسلام آباد:  اوگرا کے آئل ڈپارٹمنٹ کی ناقص کارکردگی، آئل ڈپارٹمنٹ نے ایک سال میں صرف 5 فیصد پٹرول پمپس کی انسپکشن کی۔

آڈٹ حکام نے بھانڈا پھوڑ دیا،آڈٹ دستاویز کے مطابق اوگرا کے آئل ڈپارٹمنٹ کی نااہلی کی بنا پر ملک میں غیر قانونی فلنگ اسٹیشنز کی من مانیاں پر عروج پر پہنچ گئیں۔

ملک بھر میں ایک سال میں 9 ہزار 500 آوٹ لیٹس میں سے صرف 420 کا معائنہ کیاگیا، تیل کمپنیوں کے آوٹ لیٹس کی بجائے غیر قانونی پٹرول پمپس کی انسپکشن کی گئی، غیر محفوظ پٹرول ڈپوز اور ری فیولنگ سی سالانہ درجنوں مہلک حادثات ہورہے ہیں، چھوٹے فلنگ اسٹیشنز پر مقررہ قیمت سے زائد پر پٹرولیم مصنوعات بیچی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے