English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بہت سی اداکاراؤں نے اپنا مقام بنانے کیلئے فحاشی کا سہارا لیا، اداکارہ میرا

القمر

 لاہور: اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ بہت سی اداکاراؤں نے انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے کے لیے فحاشی کا سہارا لیا لیکن وہ پھر بھی ناکام رہیں۔

ایک اخبار کو دیئے گئے انٹرویو کے مطابق میرا کا کہنا ہے کہ شوبز میں شارٹ کٹ سے نہیں بلکہ محنت سے مقام حاصل کیا لیکن میرے نزدیک بہت سی اداکارائیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے اپنا مقام بنانے کے لیے فحاشی کا سہارا لیا لیکن اس کے باوجود وہ ناکام رہیں۔

اداکار نے کہا کہ میری ہم عصر اداکارائیں جلد ہی اپنے گھروں میں بیٹھ گئیں لیکن میری پر فارمنس کو ہمیشہ پسند کیا جا تا رہا یہی وجہ ہے کہ اب بھی ملک بھرسے لائیو شوز کی آفرز ملتی ہیں اور مجھے اس بات پر بے انتہا خوشی ہے۔

اداکار میرا کا کہنا ہے کہ میں آج بھی اداکاری میں منفرد پرفارمنس دے کر شائقین کے دلوں پر راج کر رہی ہوں لیکن کون نمبر ون اداکارہ ہے؟ اس کا فیصلہ میں نے یا کسی اور اداکارہ نے نہیں بلکہ شائقین نے کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے