English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی آئی اے کا پائلٹوں کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی کا فیصلہ

القمر

 کراچی:  پی ائی اے انتظامیہ نے پائلٹوں کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔

قومی ائرلائن کے فضائی بیڑے میں شامل جہازوں کو آپریٹ کرنے والے کپتانوں کی تنخواہوں اوردیگر مراعات میں کمی کا فیصلہ کرلیا گیا جس کے حوالے سے  چیف ایچ آر آفیسر نے مراعات میں کمی پر مبنی نوٹیفکیشن جاری کردیا،پی آئی اے کے کپتا نوں کی تنخواہوں میں25 فیصد کٹوئی ہوگی۔

کپتانوں کو75 گھنٹے کے بجائے50 گھنٹے گارنٹی الاؤنس کی ادائیگی کی جائے گی، ماہانہ 50 گھنٹے فلائنگ مکمل کیے جانے پر ہی الاؤنس کی ادائیگی ہوگی، یکمشت 5 دن سے زائد بیماری کی درخواست بھی قابل قبول نہیں ہوگی، سالانہ یکمشت چھٹیوں کی مد میں7 دن سے زیادہ غیر حاضری کی درخواست بھی قابل قبول نہیں ہو گی۔

چار وجوہات کے حامل پائلٹس بھی4گھنٹے فلائنگ الاوئنس اور مراعات سے استفادہ نہیں کر سکیں گے،دریں اثناوفاقی حکومت نے پی آئی اے کے تمام ملازمین پر لازمی خدمات ایکٹ کے اطلاق کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کردی۔

پی آئی اے ملازمین کی جانب سے ایکٹ کی خلاف ورزی جرم جبکہ ایک سال کی سزا اور جرمانہ عائد کیا جائیگا،ایکٹ کا اطلاق 28 اکتوبر سے6 ماہ کیلیے ہوگا،پی آئی اے کے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ نے توسیعی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایکٹ کے تحت پی آئی اے ملازمین پر متعدد ذمے داریاں عائد ہوتی ہیں، ایکٹ کی خلاف ورزی جرم تصور کی جائے گی،کام نہ کرنا، بغیر کسی عذر کے کام نہ کرنا،غیر حاضر ہونا بھی جرم تصور کیا جائے گا،ایکٹ کی خلاف ورزی کی سزا، جرمانہ اور ایک سال تک قید بھی ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے