English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان نے خرلاچی سے افغانستان کیلیے برآمدات کی اجازت دیدی

القمر

اسلام آباد: پاکستان نے خرلاچی سے افغانستان کے لیے برآمدات کی اجازت دے دی۔

پاک افغان تجارت کے فروغ کے لیے اہم فیصلہ، پاکستان نے خرلاچی سے افغانستان کے لیے برآمدات کی اجازت دے دی۔ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020 میں ترمیم، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

فیصلے سے قبل خرلاچی مجاز ایکسپورٹ لینڈ روٹس میں شامل نہیں تھا، حکومتی فیصلے کے بعد خرلاچی ایکسپورٹ لینڈ روٹ میں شامل کرلیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے