کراچی: حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ وہ کتاب لکھ رہے ہیں اور یہ کتاب خدا کے بارے میں ہے۔
دین کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ زندگی انجوائے کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا یوٹیوب چینل بھی ہے جس پر وہ اسلامی اسکالرز کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ علی عباسی کا شوبز میں واپسی کا اعلان
حال ہی میں انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ ان دنوں وہ ایک کتاب لکھ رہے ہیں اور ظاہر ہے ان کی کتاب خدا کے بارے میں ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی کتاب جون 2021 تک مکمل ہوجائے گی۔ حمزہ علی عباسی نے یہ بھی بتایا کہ کتاب لکھنے کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر تھوڑے سے غیر فعال ہوجائیں گے۔
In the process of writing a book….obviously it,ll be about God 🙂 …hoping to be done by June 2021 Insha Allah. Will be a little inactive on social media bcz of that.
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) December 1, 2020
واضح رہے کہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے اچانک کچھ ماہ قبل یوٹرن لیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اداکاری مکمل طور پر نہیں چھوڑی بلکہ وہ دو ایسے پراجیکٹس میں کام کررہے ہیں جن میں مداح انہیں ایک بار پھر اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔
