اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صوفی ازم میں دلچسپی رکھنے والے لوگ ترکش ڈراما ’’یونس ایمرے‘‘ ضرور دیکھیں۔
ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کی مقبولیت کے بعد اب ایک اور ترکش ڈراما ’’یونس ایمرے ‘‘ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر بہت جلد پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے جا رہا ہے۔
’راہِ عــــــــــشـــــــــــــــــق‘ بہت جلد پی ٹی وی ہوم پر… pic.twitter.com/7rnvVTsyFI
— PTV Home (@PTVHomeOfficial) November 18, 2020
ترکش ڈراما ’’یونس ایمرے ‘‘ کی تاریخ کے حوالے سے کچھ روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنی ٹویٹ میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یونس ایمرے (صوفی درویش) 13 ویں صدی کے اسلامی صوفیانہ شاعر اور گاؤں میں رہنے والے فقیر تھے۔
#KnowingIslamicHistory
On the directions of PM ImranKhan, yet another hit by @mmehmetbozdag YunusEmre (AşkinYolculuğu) to be telecast on PTV. Yunus Emre (the Dervish) was an Islamic poet, a mystic a poor villager.Story of a great Sufi wholly dedicated to ALLAH searching..— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) November 19, 2020
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ یہ ڈراما ان کی زندگی کے بارے میں ہے جنہوں نے اپنی زندگی مکمل طور پر اللہ کے لیے وقف کردی، اس ڈرامے کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
صوفی ازم (معرفت) میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئےمیری پرزور تجویز ہےکہ وہ سلسلہ وار ڈرامہ "یونس ایمرے” ضرور دیکھیں جسے پی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 1, 2020
فیصل جاوید کے بعد اب وزیر اعظم عمران خان نے بھی کھل کر ڈراما پر اظہار خیال کیا ہے۔ اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صوفی ازم (معرفت) میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے میری پرزور تجویز ہے کہ وہ سلسلہ وار ڈراما ’’یونس ایمرے‘‘ ضرور دیکھیں جسے پی ٹی وی پر بہت جلد نشر کیا جائے گا۔
