English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایف بی آر نے راحت فتح علی کے گرد ایک بار پھر گھیرا تنگ کر دیا

القمر

لاہور:  معروف گلوکار راحت فتح علی کے گرد ایک بار پھر گھیرا تنگ کر دیا گیا۔

ذرائع  کے مطابق ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کا انکم ٹیکس سال 2014 کا دوبارہ آڈٹ شروع کر دیا۔ ایف بی آر گلوکار راحت فتح علی خان کی ٹریول ہسٹری بھی طلب کر چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق معروف گلوکار کو سال 2014 کا پہلے 6 لاکھ 2 ہزار 473 روپے کا ٹیکس عائد کیا جا چکا ہے۔ تھرڈ پارٹی انفارمیشن ملنے کے بعد گلوکار راحت فتح علی خان کا دوبارہ آڈٹ  شروع کیا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ  تھرڈ پارٹی انفارمیشن ملنے کے بعد گلوکار راحت فتح علی خان سے 7 دسمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔  اگر گلوکار راحت فتح علی خان نے مقررہ وقت پر جواب جمع نہ کروایا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے