English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معروف تاجر سراج قاسم تیلی انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف تاجر اور کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر سراج قاسم تیلی دبئی میں انتقال کر گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین بزنس مین گروپ (بی ایم جی) سراج قاسم تیلی نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ چند دن سے دبئی کے اسپتال میں داخل تھے۔

تفصیلات کے مطابق 17 مئی 1953 کو کراچی میں پیدا ہونے والے سراج قاسم تیلی نے گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس نے 1974 میں گریجویشن مکمل کیا۔ انہوں نے ملکی معیشت اور پبلک سروس میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا اوران کی خدمات کے اعتراف میں سابق صدر آصف علی زرداری نے انہیں 23 مارچ 2011 کو ستارہ امتیاز سے بھی نوازا۔

سراج قاسم تیلی کو کراچی کی آواز تصور کیا جاتا تھا اور انہوں نے ہمیشہ کراچی کے انفرا اسٹرکچر میں بہتری کے لیے آواز اٹھائی اور کوششیں بھی کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے