English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات سے متعلق اسرائیلی اخبار کا بڑا دعویٰ

اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب 2021 کے آخر تک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرلے گا۔

اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی حکام کو پورا یقین ہے کہ تل ابیب اور ریاض کے درمیان 2021 کے آخر تک سفارتی تعلقات قائم ہو جائیں گے۔

رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی حکام کو پورا یقین ہے کہ ریاض اور تل ابیب کے تعلقات معمول پر لانے کا عمل جلد ہی پورا ہو جائے گا اور اگلے 12 مہینوں میں اس کے نتیجے برآمد ہونے لگيں گے۔

تاہم واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اس طرح کے دعوؤں کے بارے میں سینیئر اسرائیلی حکام کے بیانات میں تضاد پائے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیلی وزارت خارجہ نے بھی اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے۔

تقریبا ایک ہفتے پہلے صیہونی حکومت کے انٹیلیجنس کے وزیر الی کوہن نے کہا تھا کہ اگلے کچھ برسوں میں سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ ہو سکتا ہے لیکن یہ معاہدہ ٹرمپ کے وائٹ ہاوس سے نکلنے سے پہلے نہیں ہو پائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے