مائونٹ منگنوئی (جسارت نیوز)نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ آج کرائسٹ چرچ روانہ ہوگا ۔اسکواڈ بذریعہ پرواز ترنگا سے کرائسٹ چرچ روانہ ہوگا ۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ یکم اور دو جنوری کو کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کرے گا ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا ۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ وقار یونس آج جمعرات کو وطن واپس روانہ ہوجائیں گے، وقار یونس قومی اسکواڈ سے علیحدہ ہوجائیں گے،وقار یونس نے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد وطن واپسی کی درخواست کی تھی،ٹیم منیجمنٹ نے وقار یونس کی درخواست کو منظور کرلیا تھا۔دوسری طرف قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ شکست سے زیادہ مایوس نہیں، کرائسٹ چرچ ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کریں گے، پہلے ٹیسٹ میچ کا آخری پانچ اوورز تک جانا دونوں ٹیموں کی محنت کا ثبوت ہے،ہمارے کھلاڑیو ں نے بیٹنگ اور بولنگ میں بہت اچھا کم بیک کیا،میزبان ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا، کپتان کین ولیمسن نے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

