اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ارشد ملک نے گھر آکر نوازشریف سے معافی مانگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کییوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ عمران خان اور سلیکٹرز ناکامی کا سامنا کر رہے ہیں،جب نوازشریف کی حکومت ہوتی ہے تو مودی خود چل کر آتا ہے، کمزور حکمرانوں کی وجہ سے ہی بھارت جیسا دشمن پاکستان پر وار کرتا ہے، نوازشریف کو مودی کا یارکہنے والوں نے کشمیر بھارت کو گود میں دے دیا۔ مریم نواز نے کہا کہ عاجزی سے کہہ رہی ہوں میں دلیر انسان کی بیٹی ہوں، نوازشریف اور راجا حیدر سے دلیری سیکھتی ہوں، نوازشریف جب آئیں گے تو پتا لگ جائے گا۔ن لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہم سب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیریوں سے میرا خون کا رشتہ تو تھا اب دل کا رشتہ بھی بن گیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جب شہادتیں ہوتی ہیں تو زخم ہماری روح پر لگتے ہیں، کمزور حکمرانوں کی وجہ سے ہی بھارت جیسا دشمن پاکستان پر وار کرتا ہے، جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو پاکستان کی شہ رگ پر وار ہوتا ہے، جب نوازشریف کی حکومت ہوتی تھی تو مودی خود چل کر آتا تھا، نوازشریف کو مودی کا یار کہنے والوں نے کشمیر بھارت کو گود میں دے دیا۔مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مجھ سے خوف زدہ ہے، میرے اعلان پرعمران خان کو اتنا ڈر تھا کہ مجھے گرفتار کرلیا، نوازشریف کی زبان بند ہے لیکن آج ہمارے مخالف بھی ان کی زبان بول رہے ہیں، جو الزامات نوازشریف پر لگائے گئے تھے آج حکمران خود ان کی زد میں ہیں، نواز شریف پر ایک الزام ثابت نہیں ہوا، نیب عدالت کا جج گھر آکر نوازشریف سے معافی مانگتا ہے، انہوں نے معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا، جو اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑتا ہے اللہ تعالیٰ اسے سرخرو کرتا ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی کرسی پر ایک ڈمی کو بٹھایا ہوا ہے، سلیکٹڈ عمران خان اور سلیکٹرز ناکامی کا سامنا کر رہے ہیں۔

