لاہور: پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت کےپاس ایک ماہ کی مدت ہے، جس کے بعداستعفوں اورلانگ مارچ کی حکمت عملی طےکریں گے۔
پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پی ڈی ایم فیصلہ کریگی کہ لانگ مارچ اسلام آبادکی طرف کیاجائےیاپنڈی کی طرف کیاجائے، الیکشن کمیشن کےسامنےمظاہرہ ہوگا۔
فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے، سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، تمام اراکین کےاستعفے پارٹی قیادت کوپہنچ چکےہیں،ایک ہدف حاصل ہوچکاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کی گرفتاری کونظراندازنہیں کرسکتے، نیب دفاترکےسامنے بھی مظاہرےکیےجائیں گے،نیب کاادارہ صرف حزب اختلاف کےخلاف بنایاگیاہے،میڈیا کےمظلوم طبقےکےساتھ ہم شانہ بشانہ کھڑےہیں۔
مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سے نجات کیلئےپی ڈی ایم پہلےسےزیادہ پرعزم ہے،اختلافات کی خبریں دم توڑچکی ہیں،پی ڈی ایم پہلےسےمضبوط ہے، عمران خان ایک مہرہ ہے، جسے گھر جانا ہوگا۔

