English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عبدالحفیظ شیخ سے چیئر پرسن پے اور پنشن کمیٹی کی ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے پنشن کمیشن کی چیئرپرسن نرگس سیٹھی ملاقات کررہی ہیں

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے پے اور پنشن کمیٹی کی چیئر پرسن نرگس سیٹھی نے ملاقات کی۔ چیئرپرسن نرگس سیٹھی نے وزیر خزانہ کو تنخواہوں اور پنشن کمیشن کے امور کار پر بریفنگ دی۔چیئرپرسن نے تنخواہوں اور پنشن میں فرق اور اس کے قومی خزانے پر اثرات بارے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے سرکاری ملازمین کے لیے مالی طور پر قابل عمل حل تلاش کرنے پر زور دیا۔ وزیر خزانہ نے ملازمین کی موجودہ تنخواہ اور پنشن میکانزم، الاؤنسز اور مونیٹائزیشن کے امکانات کا جائزہ لینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ملاقات میں منصفانہ اور شفافیت کے اصولوں پر مبنی تنخواہ اور پنشن کے مروجہ نظام کو ہموار کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے