English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تاریخ میں پہلی بار امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کا ویٹو مسترد کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ جو چند ہفتوں میں صدارت چھوڑنے والے ہیں، نے امریکی سینٹ میں پیش ہوئے دفاعی بل پر اپنا ویٹو استعمال کرتے ہوئے اُسے مسترد کردیا تھا لیکن سینیٹ نے اُلٹا اُنہی کے ویٹو کو مسترد کردیا۔

روسی نیوز ایجنسی اسپیوٹنک کے مطابق امریکی کانگریس کے ایوان بالا سینیٹ نے مالی سال 2021 کے قومی دفاعی بل پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ویٹو کو مسترد کردیا ہے۔

سینیٹ کے اس فیصلہ کو مسٹر ٹرمپ کے لئے ایک بڑا دھچکا سمجھا جارہا ہے اس لئے کہ ان کے دور میں یہ ایسا پہلی بار ہوا ہے۔

سینیٹ میں پیش ہوئے قومی دفاع اتھارٹی ایکٹ (اے ڈی اے اے ) کے نام سے اس بل کی حمایت 81 ارکان نے جبکہ 13 مخالف تھے۔ جسے سینیٹ نے منظور کرلیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو چند ہفتوں میں صدارت چھوڑنے والے ہیں، بل کی کچھ شقوں پر مخالفت کرتے ہوئے 23 دسمبر کو اس بل کو ویٹو کیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے