English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یمن : تقریب پر گولہ گرنے سے 5 خواتین جاں بحق

یمن: گولہ گرنے کے مقام پر لاشیں اور سامان بکھرا پڑا ہے

 

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں باغی حوثی ملیشیا نے شادی کی ایک تقریب پر گولہ باری کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب بندرگاہی شہر حدیدہ کے جنوبی ضلع حوک میں پیش آیا۔ ائرپورٹ روڈ پر واقع منصور ہال میں شادی کی مناسبت سے خواتین کی ایک تقریب جاری تھی۔ اس دوران حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا گولہ اس ہال کے قریب گرا، جس کے نتیجے میں 5 خواتین جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ یمن کی مشترکہ افواج کے شعبہ اطلاعات کے مطابق یہ گولہ حدیدہ شہر کے مشرق میں حوثیوں کے زیر کنٹرول پارک حدیدہ لینڈ سے داغا گیا۔ ادھر یمنی وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے ایران نواز حوثی ملیشیا کی اس وحشیانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔ ہفتے کے روز اپنی ٹوئٹ میں الاریانی کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے یہ مجرمانہ کارروائیاں تشدد، قتل، خوں ریزی اور شہریوں کی زندگیوں سے متعلق لاپروائی پر مبنی روش کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھنا عالمی برادری کی مستقل خاموشی کا براہ راست نتیجہ ہے۔ دوسری جانب حدیدہ صوبے کے جنوبی ضلع حوک کے رہایشی علاقے منظر سے جمعہ کے روز مسلسل دوسرے دن مزید خاندانوں کی نقل مکانی دیکھنے میں آئی۔ حوثی ملیشیا کی جانب سے جاری گولہ باری کے سبب یہ لوگ خوخہ ضلع کا رخ کر رہے ہیں۔ حوثیوں کی بم باری کے نتیجے میں مذکورہ رہایشی علاقے میں اب تک درجنوں گھر تباہ ہو چکے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے