English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

القمر

 

 

کرائسٹ چرچ (جسارت نیوز)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا اور اٰخری ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا شیڈول وقت رات گئے 3 بجے ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ہیگلے اوول میں کھیلا جائے گا۔2 میچ کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 1-0 کی برتری حاصل ہے ۔واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 101 رنز سے شکست ہوئی تھی جبکہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں بھی پاکستان کو2-1 سے شکست ہوئی تھی۔دوسری طرف کرائسٹ چرچ میں بارش کے باعث قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن متاثر ہوا اور بلے بازوں نے آدھا گھنٹہ ہی نیٹ سیشن میں حصہ لیا،فاسٹ بولرز نے نیٹ سیشن میں حصہ نہ لیا،کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں وارم اپ سیشن کے علاوہ فیلڈنگ پریکٹس کی،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا،دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ میچ ہیگلے اوول میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔ ان کی جگہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان آج سے ہیگلے اوول میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔ کرائسٹ چرچ پہنچنے پر بابراعظم نے گزشتہ روز مکمل نیٹ سیشن میں حصہ لیا تاہم نیٹ کے دوران انہوں نے اپنے ہاتھ کے انگوٹھے میں ہلکا درد محسوس کیا۔لیکن ٹیم مینجمنٹ نے کوئی بھی خطرہ مول نہ لینے کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹر قومی کرکٹ ٹیم ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی انجری میں بہتری واضح ہے۔انہوں نے گزشتہ روز باقاعدہ نیٹ سیشن میں حصہ لیا ہے۔ ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا کہ بابر اعظم قومی ٹیم کے کپتان اور اہم ترین بیٹسمین ہیں، لہذا ہم کوئی جلد بازی نہیں کریں گے۔ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا کہ میڈیکل ٹیم بابر اعظم کی انجری کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے اور ہم پر امید ہیں کہ وہ جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ہمیں مکمل طور پر دستیاب ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے