سعودی عرب نے آج سے سے دوبارہ انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے.
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے آج سے سے دوبارہ انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد آج دن 11 بجے معمول کے مطابق دنیا بھر سے فلائٹس آپریشن بحال ہوجائے گا اور فضائی حدود کے علاوہ زمینی اور سمندری راستوں سے بھی آمد و رفت ممکن ہوگی.
قبل ازیں گزشتہ ماہ 28 تاریخ کو سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے نوٹیفکشن جاری کیا گیا تھا جس میں سعودی عرب نے برطانیہ سے زمینی، فضائی اور بری رابطے مزید ایک ہفتہ معطل رہیں گے، پابندیوں میں توسیع نئی قسم کے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کی گئی ہیں جبکہ سعودی عرب سےغیرملکیوں کو جانے کی اجازت ہوگی.
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 21 دسمبر سے سعودی عرب نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث عارضی طور پر انٹرنیشنل فلائٹس آپریشن معطل کردیا تھا جس کے بعد پی آئی اے کی سعودی عرب جانے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں تھیں.
سعودی حکام نے کورونا کے باعث تمام بین القوامی پروازیں منسوخ کرنے کی ہدایت کردی جس کے بعد سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فی الحال ایک ہفتے کے لئے عارضی طور پر فلاٹس معطل کی گئی ہیں جبکہ فلائٹ معطلی کے فیصلے کو ایک ہفتے سے مزید بڑھایا بھی جاسکتا ہے.

