English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بِٹ کوائن کی قدر میں اضافہ

ورچؤل کریپٹو کرنسی ‘بِٹ کوائن’ کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور ایک بٹ کوائن کی مالیت 33 ہزار امریکی ڈالرز سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بِٹ کوائن کی قیمت پاکستانی روپے میں54 لاکھ روپے سے بڑھ گئی ہے جبکہ بِٹ کوائن کی قیمت میں16 دسمبر2020 کے بعد13ہزار سے زائد ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

بِٹ کوائن کی قیمت16 دسمبر کو20 ہزار ڈالر تھی جو26 دسمبر کو25 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی اور اس کی قیمت میں آخری16 روز کے دوران50 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جبکہ دیگر کرنسیوں کی طرح اس کی قدر کا تعین بھی اسی طریقے سے ہوتا ہے کہ لوگ اسے کتنا استعمال کرتے ہیں اور  بِٹ کوائن کی منتقلی کے عمل کے لیے ‘مِننگ’ کا استعمال ہوتا ہے۔

سال2021 کے پہلے دو روز میں بٹ کوائن کی قیمت میں11.6 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس وقت دنیا میں کم سے کم 1 کروڑ18 لاکھ سے زائد بِٹ کوائن موجود ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کم سے کم90 بٹ کوائن بن رہےہیں اور بٹ کوائن کی تعداد ہر دس منٹ بعد تبدیل ہوتی ہے۔

کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کا کوئی ادارہ نہیں ہے اور یہ روپے یا ڈالر کی طرح کاغذی کرنسی نہیں ہے لیکن اس کا استعمال خرید و فروخت میں ہو سکتا ہے۔

خیالر رہے گزشتہ برس دسمبر کے دوران 1 بِٹ کوائن کی قیمت 20 ہزار امریکی ڈالرز تک پہنچنے کے بعد بعض سرمایہ کاروں کا خیال تھاکہ بِٹ کوائن کی قدر میں کمی آسکتی ہے تاہم بِٹ کوائن کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

گلوبل کرپٹو کرنسی ایکسچینج کی رپورٹ کے مطابق چین کے بعد بھارت ایشیا میں بٹ کوائن کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے جبکہ دنیا میں بِٹ کوائن کے حوالے سے امریکہ پہلے، نائیجیریا دوسرے، چین تیسرے، کینیڈا چوتھے، برطانیہ پانچویں اور بھارت چھٹی بڑی مارکیٹ ہے۔

واضح رہے بڑے سامایہ کار فوری منافع حاصل کرنے کے لیے بٹ کوائن کرنسی پر کاروبار کررہے ہیں جس کے باعث اس کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ ماہرین کا ماننا ہے کہ کوروناوائرس بھی اس کی قدر میں اضافے کا سبب بنا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد پیدا ہونے والی صو رتحال میں سرمایہ کار بٹ کوائن کو اپنے اثاثوں کے لیے محفوظ سمجھتے ہیں، اس ورچوئل کریپٹو کرنسی کی قدر میں آگے بھی اتاڑ چڑھاؤ دیکھنے میں آئے گا اور ممکن ہے امریکی ڈالر کی قدر مزید گرے۔

دوسری جانب حال ہی میں پے پال نامی کمپنی نے بٹ کوائن میں آن لائن رقم کی ادائیگیوں کو تسلیم کیا ہے لیکن اس کے باوجود کمپنی اسے غیرمستحکم سرمایہ کاری سمجھتی ہے جبکہ  ماضی سے اب تک کریپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں زوال اور نمو دیکھی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے