English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا میں اسپتال مریضوں سے بھر گئے، برطانیہ میں صورتحال سنگین

امریکا،برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، امریکا کی مختلف ریاستوں میں اسپتال مریضوں سے بھر گئے جب کہ برطانیہ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ریاست کیلی فورنیا میں رکارڈ21 ہزار سے زائد مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں جب کہ ریاست لاس اینجلس کاؤنٹی میں اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔ لاس اینجلس کاؤنٹی میں ایمبولینس سےمریض اسپتال منتقلی کےلیےپارکنگ میں 8گھنٹےانتظار کرتے رہے۔امریکا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد2 کروڑ11 لاکھ ہوگئی۔

برطانوی اپوزیشن  لیڈرکا ملک میں 24 گھنٹوں کےاندرلاک ڈاؤن لگانےکامطالبہ کیا ہے۔ ادھر  جرمن حکومت نے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

جاپان  میں بھی ہنگامی صورتحال نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔ جاپانی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ٹوکیو میں ہنگامی صورتحال نافذ کرنےپرغورکیاجائےگا۔

دوسری جانب بیجنگ میں بس ڈرائیوروں سمیت73 ہزارسےزائدافرادکوکوروناویکسین لگا دی گئی ہے جب کہ  کمبوڈیا میں  6ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد اسکول اور میوزیم کھول دیے گئے۔

بھارت میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 16 ہزار505 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق  بھارت میں ایک دن میں کورونا سے مزید 214 اموات ہوئیں ، کوروناکے مجموعی کیس ایک کروڑ 3 لاکھ اور اموات ڈیڑھ لاکھ ہوگئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے