English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان میں ماہر تیر اندازوں کی کمی نہیں ،منصور شہزاد

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان میں ماہر تیر اندازوں کی کمی نہیں ،یہاں کے کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک اور اپنے صوبے کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکریٹری منصور شہزاد نے کوء ٹہ پولیس کے تیر اندازوں کے تربیتی کیمپ کے اختتام پر منعقدہ تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر خطاب میں کیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر پر منعقدہ تقریب میں پی ایس بی کراچی مرکز کے ڈائریکٹر رفیق پیر زادہ، کوء ٹہ پولیس کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ کوء ٹہ پولیس کے تیر اندازوں نے سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک ہفتہ پر مشتمل سندھ آرچری ٹریننگ پروگرام لیول ون کورس کے نام سے منعقدہ تربیتی کیمپ میں شرکت کی جس میں انہیں ورلڈ آرچری تھائی لینڈ کے سند یافتہ کوچ حسان عبداللہ نے تربیت دی۔ منصور شہزاد کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد سندھ میں آرچری کو فروغ دینا اور گراس روٹ لیول سے اس کھیل کی ترویج اور ترقی ہے ،یہی وجہ ہے کہ ہم گاہے بگاہے ایونٹس کا انعقاد کرتے رہتے ہیں۔ تربیتی کیمپ میں شریک تیر اندازوں میں فرید احمد درانی ،محمد گل ،ثنا اللہ نورزئی،کبیر خان کاکڑ ،علا الدین کرد،زیشان علی ،گل محمد نورزئی ،محمد داء ود نور زئی،مریم فدا،عظمیٰ نسرین،محمد الیاس نور زئی،عصمت اللہ،اریبہ،محمد ندیم،محمد اکرم اور عبداللہ خان شامل تھے۔ بعد ازاں کھلاڑیوں میں منصور شہزاد ،رفیق پیر زادہ اور حسان عبداللہ نے اسناد تقسیم کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے