نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ ریاست راجستھان کے سرحدی علاقے سورت گڑھ میں گر کر تباہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے مگ21 طیارے میں سورت گڑھ ائربیس سے پرواز کے کچھ ہی دیر بعد آگ لگ گئی تھی، جس کے بعد طیارہ زمین پر آگرا۔طیارہ گرنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور حادثے سے قبل ہی پائلٹ نے محفوظ طریقے سے جہاز سے چھلانگ لگادی تھی۔یہ واقعہ منگل کی شام پیش آیا۔بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے کورٹ آف انکوائری تشکیل دے دی گئی ہے۔
